کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 75
۳۶- کسی جان کے قتل اور اس پر ظلم کرنے کو حرام جاننا۔ ۳۷- شرمگاہوں کی حفاظت اور ان میں لازم عفت و عصمت اختیار کرنا۔ ۳۸- حرام اموال سے ہاتھ روک لینا، اور اس میں چوری ‘ رہزنی‘ رشوت خوری اور شرعاً ناجائز مال کھانے کی حرمت وغیرہ شامل ہے۔[1] ۳۹- کھانے پینے میں احتیاط کا وجوب، اور کھانے پینے کی ناجائز اشیاء سے اجتناب۔ ۴۰- حرام اورمکروہ لباس‘ وضع قطع اور حرام کردہ برتنوں سے اجتناب کرنا۔ ۴۱- شریعت اسلامیہ کے مخالف کھیل کود اور تفریحی اشیاء کو حرام جاننا۔ ۴۲- خرچ میں میانہ روی اپنانااور باطل طریقہ سے مال کھانے کو حرام جاننا۔ ۴۳- بغض و حسد سے اجتناب۔
[1] یہ شاخیں (۲۶ تا ۳۸)شعب الایمان بیہقی کی چوتھی جلد میں ہیں ،۴/ ۳تا ۳۹۸۔