کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 74
۲۷- اللہ عز وجل کی راہ میں مرابطہ (سازو سامان اور ہتھیار لے کر اسلامی حدود کی نگرانی کرنا)۔ ۲۸- دشمن کے سامنے ثابت قدم رہنا اور میدان جنگ سے نہ بھاگنا۔ ۲۹- مال غنیمت حاصل کرنے والوں کو اپنے امام یا اس کے نائب کو مال غنیمت کا پانچواں حصہ اد اکرنا۔ ۳۰- اللہ عز وجل سے تقرب کی خاطر غلام آزاد کرنا۔ ۳۱- جنایات(جرائم) پر واجب ہونے والے کفاروں کی ادائیگی جو کتاب و سنت میں چار ہیں :قتل کا کفارہ، ظہار کا کفارہ، قسم کا کفارہ اور ماہ رمضان (کے دن) میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا کفارہ۔ ۳۲- معاملات (عہد و پیمان)کو پورا کرنا۔ ۳۳- اللہ عز وجل کی نعمتوں کا شمار اور اس پر واجب شکر گزاری۔ ۳۴- غیر ضروری (لایعنی) چیزوں سے زبان کی حفاظت کرنا۔ ۳۵- امانتوں کی حفاظت اور انہیں ان کے مستحقین کو ادا کرنا۔