کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 73
۱۷ - طلب علم: یعنی دلائل کی روشنی میں اللہ عز وجل‘ اس کے دین اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا حصول۔ ۱۸- علم کی نشر و اشاعت اورلوگوں کو اس کی تعلیم دینا۔ ۱۹- قرآن کریم سیکھ کر ،دوسروں کو سکھا کر، اس کے حدود و احکام کی حفاظت کرکے، اس کے حلام و حرام کی معرفت حاصل کرکے، ا س کے متبعین کی عزت و تکریم کرکے نیز اس کو حفظ کرکے اس کی تعظیم کرنا۔[1] ۲۰- طہارت و پاکی اور وضو کی پابندی کرنا۔ ۲۱- پنجوقتہ نمازوں کی پابندی کرنا۔ ۲۲- زکاۃ ادا کرنا۔ ۲۳- فرض اور نفل روزے رکھنا۔ ۲۴- اعتکاف کرنا۔ ۲۵- خانۂ کعبہ کاحج کرنا۔[2] ۲۶- اللہ عز وجل کی راہ میں جہاد کرنا۔
[1] یہ شاخیں (۱۱ تا ۱۹)شعب الایمان بیہقی کی دوسری جلد میں ہیں ،۲/ ۳ تا ۵۴۸۔ [2] یہ شاخیں (۲۰ تا ۲۵)شعب الایمان بیہقی کی تیسری جلد میں ہیں ،۳/ ۳ تا ۴۹۴۔