کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 72
۸- لوگوں کے اپنی قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد موقف میں اکٹھا کئے جانے پر ایمان۔ ۹- اس بات پر ایمان کہ مومنوں کا ٹھکانہ جنت اور کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ ۱۰- اللہ عز وجل کی محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔ ۱۱- اللہ عز وجل سے خوف کھانے کے وجوب پر ایمان۔[1] ۱۲- اللہ عز وجل سے امیدرکھنے کے وجوب پر ایمان۔ ۱۳- اللہ عز وجل پر اعتماد و توکل کرنے کے وجوب پر ایمان۔ ۱۴- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔ ۱۵- غلو کئے بغیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر اور احترام کے واجب ہونے پر ایمان۔ ۱۶ - آدمی کا اپنے دین سے اس قدر محبت کرنا کہ جہنم میں ڈالا جانا اس کے نزدیک کفر کرنے سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہو۔
[1] یہ شاخیں شعب الایمان بیہقی کی پہلی جلد میں ہیں ، ۱/ ۱۰۳ تا ۴۶۳۔