کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 71
سب سے افضل ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کہنا ہے اور سب سے کمتر درجہ راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا ہے، اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ امام ابو بکر بیہقی رحمہ اللہ نے ایمان کی شاخوں میں سے ستہتر(۷۷) شاخیں ذکر فرمائی ہیں ،[1] یہ شاخیں مختصراً حسب ذیل ہیں : ۱- اللہ عز وجل پر ایمان۔ ۲- انبیاء ورسل علیہم الصلاۃ والسلام پر ایمان۔ ۳- فرشتوں پر ایمان۔ ۴- قرآن کریم اور تمام آسمانی کتابوں پر ایمان۔ ۵- تقدیر پر ایمان کہ بھلی بری تقدیر اللہ عز وجل کی طرف سے ہے۔ ۶- یو م آخرت پر ایمان۔ ۷- مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان۔
[1] (امام بیہقی رحمہ اللہ نے) انہیں سات جلدوں میں ذکر کیا ہے اور اپنی سند سے روایت کردہ احادیث سے ان کی بڑی عمدہ شرح فرمائی ہے۔