کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 70
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’الإیمان بضع وسبعون شعبۃ، والحیاء شعبۃ من الإیمان ‘‘ ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں ، اور حیابھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ’’الإیمان بضع وسبعون، أوبضع وستون شعبۃ، فأفضلھا قول لا إلہ إلا اللّٰہ ، وأدناھا إماطۃ الأذی عن الطریق، والحیاء شعبۃ من الإیمان‘‘[1] ایمان کی ستر سے زیادہ یا ساٹھ سے زیادہ شاخیں ہیں ، ان میں
[1] متفق علیہ: (الفاظ صحیح مسلم کے ہیں) ، صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب امور الایمان، ۱/۱۰، حدیث نمبر:(۹) ،صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان عدد شعب الایمان، وافضلھا و ادناھا، وفضیلۃ الحیاء وکونہ من الایمان، ۱/۶۳، حدیث نمبر:(۳۵)۔