کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 67
(۲۹) مومنوں کے لئے اللہ کی (خاص) معیت :
یہ خاص معیت ہے، یعنی توفیق، الہام اور درست راہ پر ثابت رکھنے کی معیت، اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَأَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [1]
بیشک اللہ تعالیٰ مومنوں کے ساتھ ہے۔
(۳۰) اہل ایمان خوف وملال سے امن میں ہوں گے:
اللہ عز وجل کا ارشاد گرامی ہے:
﴿فَمَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ﴾ [2]
تو جو ایمان لائے اور اصلاح کر لے ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔
(۳۱) بڑا اجر و ثواب:
[1] سورۃ الأنفال: ۱۹۔
[2] سورۃ الأنعام: ۴۸۔