کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 64
سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَلَن يَجْعَلَ اللّٰہُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا﴾[1]
اور اللہ تعالیٰ کافروں کو مومنوں پر ہرگز راہ (غلبہ و تسلط) نہ دے گا۔
(۲۴) مکمل امن و سکون اور ہدایت یابی :
اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:
﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَـٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ﴾[2]
جو لوگ ایمان لائے اوراپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ گڈمڈ نہیں کیا‘ ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر گامزن ہیں ۔
(۲۵) مومنوں کی کد و کاوش کی حفاظت:
[1] سورۃ النساء: ۱۴۱۔
[2] سورۃ الانعام: ۸۲۔