کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 61
دوسری قسم:
جو بذات خود اچھا اور بھلائی والا ہے ، یہ وہ مومن شخص ہے جس کے پاس اتنا علم نہیں جس کا فائدہ غیروں کو بھی عام ہو۔
یہ (مذکورہ) دونوں قسموں کے لوگ مخلوق کے سب سے بہتر لوگ ہیں ، اور ان میں ودیعت کردہ خیر و بھلائی مومنوں کے حالات کے اعتبارسے خود ان کے لئے محدود ہوتی ہے یا دوسروں کو بھی اس سے فائدہ پہنچتا ہے۔
تیسری قسم:
وہ جو خیر و بھلائی سے محروم ہے، لیکن اس کا نقصان غیروں تک نہیں پہنچتا ہے۔
چوتھی قسم:
جو خود اپنی ذات کے لئے اور دوسروں کے لئے بھی نقصان دہ ہے ‘ یہ سب سے بدترین قسم کے لوگ ہیں ۔
چنانچہ ساری خیر و بھلائی کا مرجع ایمان اور اس سے متعلقہ امور ہیں ، اور ساری شر و برائی کا مرجع ایمان کا فقدان اور اس کی ضد (بے ایمانی) کے وصف سے متصف ہونا ہے۔[1]
(۲۰) ایمان زمین میں خلافت (جانشینی) عطا کرتا ہے:
ارشاد ہے:
[1] دیکھئے: التوضیح والبیان لشجرۃ الایمان للسعدی ،ص۶۳ تا۹۰۔