کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 50
اور تمہیں وہ نور عطا فرمائے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا‘ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ (۱۳) مومنوں کو اپنے ایمان کے سبب ہدایت و کامرانی نصیب ہوگی: اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے پہلے کے انبیاء پر نازل کردہ احکام پرمومنوں کے ایمان ، ایمان بالغیب، نماز کی اقامت اور زکاۃ کی ادائیگی کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا: ﴿أُولَـٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾ [1] یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر (گامزن) ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔ چنانچہ یہی مکمل ہدایت و کامرانی ہے ، کامل و مکمل ایمان کے بغیر ہدایت و کامیابی کی کوئی سبیل نہیں ۔ (۱۴) پند و نصائح سے استفادہ ایمان کے ثمرات میں سے ہے: اللہ
[1] سورۃ البقرہ: ۵۔