کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 5
آدمی عقیدۃً تواسلام ظاہر کرکے کفر نہ چھپائے لیکن علانیہ نیکی ظاہر کرے اور اس کے خلاف پوشیدہ رکھے یعنی عملاً اس کی انجام دہی میں کوتاہی کرے ، عملی نفاق سے انسان دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا لیکن گناہ گار ضرور ہوتا ہے‘ جبکہ اعتقادی نفاق سے انسان دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔
یہ موضوع اس ناحیہ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ موجودہ وقت میں لوگ بالعموم شعوری یا غیر شعوری طور پر عملی نفاق میں ملوث ہیں ، ایسی حالت میں لوگوں کو نفاق کی حقیقت‘ اس کی علامتوں ‘ اس کے دنیوی و اخروی انجام وغیرہ سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے تاکہ لوگ - اللہ ہمیں عافیت عطا فرمائے- اعتقادی نفاق میں ملوث نہ ہوجائیں ، کیونکہ شیطان رفتہ رفتہ کفر کے قریب لاتا ہے‘ اور عملی کوتاہیاں اعتقادی کوتاہیوں کا آغاز ہوا کرتی ہیں ۔
زیر نظر کتاب میں مملکت سعودیہ عربیہ کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی حفظہ اللہ نے - اپنی تمام تالیفات کی طرح-کتاب وسنت کے نصوص اور سلف صالحین کے فرمودات پر مشتمل مستند حوالوں کی روشنی میں ایمان کے مفہوم‘ اس کے ثمرات و فوائد، اس کی شاخوں ، مومنوں