کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 44
سامنے ایک نور بنایا جائے گا جو اسے جنت میں داخل کردے گا۔[1]
(۸) ایمان بندے کے لئے اللہ کی محبت پیدا کرتا ہے:
اور مومنوں کے دلوں میں اس کی محبت بھر دیتاہے، اور جس سے اللہ عز وجل اور مومن بندے محبت کرنے لگیں اسے سعادت و کامرانی حاصل ہوتی ہے، اور مومنوں کی محبت کے فوائد بے شمار ہیں ، جیسے ذکر خیراور زندگی میں اور مرنے کے بعداس کے لئے دعاء خیر وغیرہ۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَـٰنُ وُدًّا﴾ [2]
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے اللہ رحمن محبت پیدا کردے گا۔
[1] دیکھئے:جامع البیان عن تأویل آي القرآن للطبری ۱۵/ ۲۷، طبری نے اسے قتادہ تک بسند روایت کیا ہے۔
[2] سورۃ مریم: ۹۶۔