کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 42
کو شش کی اللہ کے یہاں پوری قدردانی کی جائے گی۔ ’’آخرت کے لئے کوشش‘‘ کا مطلب آخرت سے قریب کرنے والے ا ن اعمال کی بجا آوری اور ان پر عمل کرنا ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی مشروع فرمایا ہے۔ (۷) صاحب ایمان کو اللہ تعالیٰ صراط مستقیم کی ہدایت عطا فرماتا ہے: اور صراط مستقیم میں اللہ اسے علم حق اور اس پر عمل کی نیز محبوب و پرمسرت چیزوں کے حصول پر شکرگزاری کی اور مصائب و پریشانیوں پر اظہار رضامندی اور صبر کی ہدایت دیتا ہے۔ اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُم بِإِيمَانِهِمْ﴾ [1] بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیا انہیں ان کا پروردگار
[1] سورۃ یونس: ۹، نیز دیکھئے: سورۃ الحج: ۵۴، نیز ملاحظہ کریں : التوضیح والبیان لشجرۃ الایمان للسعدی، ص۷۰۔