کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 4
اسلام نے اپنی مقدس روحیں قربان کیں اور اللہ کے یہاں اعلیٰ درجات سے سرفراز ہوئے۔
ایمان کے بالمقابل کفرو نفاق ہیں ، یہ دونوں چیزیں اسلام کے منافی ہیں ‘ لیکن کفر کی بہ نسبت نفاق اسلام اور مسلمانوں کے لئے زیادہ خطرناک ہے، ’’نفاق‘‘ کے معنیٰ اسلام ظاہر کرنے اور کفر چھپانے کے ہیں ، مدینہ میں مسلمانوں کو کھلے کافروں سے زیادہ منافقوں سے نقصان اٹھانا پڑا، منافقین حسب موقعہ اپنی چالوں ‘ مکر وفریب، غداری‘ جھوٹ‘ خیانت‘ وعدہ خلافی‘ شماتت‘ بے وفائی‘ غیبت‘ چغل خوری اور دیگر ناپاک خصائل سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے تھے، اللہ عزوجل نے قرآن کریم بالخصوص سورۂ توبہ میں ان کی نقاب کشائی کی ہے ، اور ان کے گھناؤنے کردار اور برے اوصاف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو مطلع فرمایا ہے ، اور انہیں ان کے دنیوی و اخروی انجام کار سے بھی آگاہ فرمایا ہے۔
نفاق کی دوقسمیں ہیں : نفاق عملی اور نفاق اعتقادی: عملی نفاق یہ ہے کہ