کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 36
نُنجِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [1] پھر ہم اپنے پیغمبروں کو اور ایمان والوں کو نجات دے دیتے ہیں ، اسی طرح ہمارے ذمہ ہے کہ ہم ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں ۔ نیز اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ ﴿١٧١﴾ إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ ﴿١٧٢﴾ وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ﴾ [2] اور البتہ ہمارا وعدہ پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے۔ کہ یقینا ان کی مدد کی جائے گی۔ اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب و فتح یاب ہو گا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا﴾ [3]
[1] سورۃ یونس: ۱۰۳۔ [2] سورۃ الصافات: ۱۷۱تا۱۷۳۔ [3] سورۃ الطلاق: ۲۔