کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 30
چودہواں سبب:
سچے اور مخلص علماء کی صحبت اختیار کرنا اور ان کے اقوال سے بہترین ثمرات چننا جس طرح عمدہ ترین میوے چنے جاتے ہیں ۔[1]
تیسرا مطلب: ایمان کے فوائد و ثمرات ۔
ایمان کے فوائد و ثمرات بے حساب و بے شمار ہیں ، چنانچہ دل‘ جسم‘ راحت‘ پاکیزہ زندگی اور دنیا و آخرت میں نہ جانے کتنے فوائد و ثمرات ہیں ‘ مختصر یہ کہ دنیا و آخرت کی ساری بھلائیاں اور تمام تربرائیوں سے دوری (عافیت) یہ ایمان ہی کے ثمرات ہیں ، ایمان کے چند فوائد و ثمرات حسب ذیل ہیں :
(۱) اللہ عز و جل کی ولایت پر رشک :
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿ا أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
[1] دیکھئے: مدارج السالکین لابن القیم۳/۱۷، التوضیح والبیان لشجرۃ الایمان للسعدی ص۴۰تا۶۲۔