کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 3
کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں
مصنف: سعید بن علی بن وہف القحطانی
پبلیشر: مکتبہ توعیۃ الجالیات
ترجمہ: عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
عرض مترجم
الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین، أما بعد:
دین اسلام عقیدہ (ایمان) ‘عبادات ‘ معاملات‘ سیاسیات وغیرہ کا مجموعہ ہے، لیکن عقیدہ اورپھر عبادات کا مقام ومرتبہ اسلام میں سب سے بلند ہے کیونکہ عقیدہ پورے دین کی اساس اور جڑ‘ اور عبادات کائنات کی تخلیق کا مقصد اصیل ہیں ، نیز قرآن کریم اور سنت صحیحہ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عقائد کی اصلاح ہی خاطر اللہ تبارک وتعالیٰ نے انبیاء کرام کا زریں سلسلہ شروع فرمایا اور اسی کے لئے کتابیں اور صحیفے نازل فرمائے اور اسی کے سبب تمام تر اسلامی جنگیں لڑی گئیں اور ہزاروں کی تعداد میں جانثاران