کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 24
کے عظیم ترین اسباب میں سے ہے۔[1] تیسرا سبب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی اور ان میں جن ایمانی علوم و اعمال کی دعوت پائی جاتی ہے ان کی معرفت: یہ ساری چیزیں ایمان کے حصول اور اس کی تقویت کے اسباب میں سے ہیں ، چنانچہ جس قدر بندے کی کتاب اللہ اور سنت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی معرفت میں اضافہ ہوگا اسی قدر اس کے ایمان و یقین میں اضافہ ہوگا۔ چوتھا سبب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اعلیٰ اخلاق اور کامل صفات کی معرفت: کیونکہ جس شخص کو ان چیزوں کی کما حقہ معرفت ہوگی اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی لائی ہوئی کتاب (قرآن) اور دین حق کی صداقت میں ذرا بھی شک و شبہہ نہ ہوگا۔ پانچواں سبب:کائنات عالم میں غور و فکر: یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور ان میں موجودنوع بنوع مخلوقات میں غور کرنا، انسان
[1] دیکھئے: مدارج السالکین لابن القیم ۲/۲۸، التوضیح والبیان لشجرۃ الایمان للسعدی ص:۴۱۔