کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 19
ایسی صورت میں ایمان کی تفسیر پوشیدہ عقائد سے کی جائے گی، جیسے اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، یوم آخرت اور اچھی و بری تقدیر پر ایمان رکھنا، جیسا کہ اللہ عز و جل کا رشاد ہے:
﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ [1]
جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال انجام دیئے۔
اور اسلام کی تفسیر اعضاء و جوارح کے ظاہری اعمال سے کی جائے گی، جیسے شہادتین کا اقرار، نماز،زکاۃ، روزہ، حج اور ان کے علاوہ دیگر اعمال،[2] جیسے اللہ تبارک و تعالیٰ کاارشاد ہے:
﴿إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ الآیۃ [3]
بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں ۔
[1] سورۃ النساء: ۵۷۔
[2] فتاویٰ ابن تیمیہ ۷/ ۱۳تا۱۵، و ۵۵۱تا۵۵۵، معارج القبول للشیخ حافط الحکمی ۲/۵۹۷ تا ۶۰۸۔
[3] سورۃ الاحزاب: ۳۵۔