کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 15
پہلا مبحث: ایمان کانور
پہلا مطلب: ایمان کا مفہوم
اولاً: ایمان کا لغوی و اصطلاحی مفہوم:
ایمان کے لغوی معنیٰ: تصدیق کے ہیں ، برادران یوسف نے اپنے والد سے کہاتھا :﴿وَمَا أَنتَ بِمُؤْمِنٍ لَّنَا﴾ [1] یعنی آپ ہماری (باتوں کی) تصدیق کرنے والے نہیں ہیں ۔
ایمان کی حقیقت (اصطلاحی مفہوم):
ایمان قول و عمل سے مرکب ہے، یعنی دل و زبان کااقرار ‘اور دل و زبان اور اعضاء و جوارح کا عمل، یہ چار چیزیں دین اسلام کی جامع ہیں :
[1] سورۃ یوسف: ۱۷۔