کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 136
(۷) نفاق اکبر اپنے مرتکب کے لئے اللہ کو بھلا دینے کا سبب بنتا ہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ بَعْضُهُم مِّن بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمُنكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَيَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ ۚ نَسُوا اللّٰہَ فَنَسِيَهُمْ ۗ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾[1] تمام منافق مرد اورمنافق عورتیں آپس میں ایک ہی ہیں ‘ یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ سمیٹتے ہیں ‘ یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا، بیشک منافق ہی فاسق ہیں ۔ (۸) نفاق اکبر سارے اعمال ضائع و برباد کر دیتا ہے، اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿قُلْ أَنفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ ۖ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَاسِقِينَ ﴿٥٣﴾ وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلَّا
[1] سورۃ التوبہ:۶۷۔