کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 130
قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔
۵۲- منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھا لیتا ہے‘ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل مطمئن نہ ہوں گے۔
۵۳- ان کے دل خیر سے غافل‘ اور ان کے جسم حصول خیر کے لئے کوشاں ہوتے ہیں ۔
۵۴- یہ دل کے اعتبار سے سب سے بدتر اور جسم کے اعتبار سے سب سے اچھے لوگ ہیں ۔
۵۵- یہ لوگ نفاق کے راز چھپاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ان کے چہروں اور زبانوں پر ہی ظاہر کردیتا ہے۔
۵۶- دنیا کی خاطر عہد و پیمان توڑ دیتے ہیں ۔
۵۷- قرآن کریم کا تمسخرکرتے اور مذاق اڑاتے ہیں ۔
یہ منافقوں کے اوصاف ہیں ‘ لہٰذا اے مسلمان! قبل ا س کے کہ تم پر (فیصلہ کرنے والی) موت آدھمکے ان اوصاف سے اجتناب کرو۔