کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 129
۴۲- اسلام ‘ مسلمان اور اسلامی نام رکھنے سے خفیہ طور پر محاربہ (جنگ) کرتے ہیں ۔
۴۳- انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔
۴۴- دروغ گوئی اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے مخلص علماء پر طعنہ زنی کرتے ہیں ۔
۴۵- لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اسلام کے متعلق شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں ۔
۴۶- دین اسلام کے مددگاروں سے بغض رکھتے ہیں ۔
۴۷- بات چیت میں جھوٹ بولتے ہیں ۔
۴۸- اللہ ‘ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کی خیانت کرتے ہیں ۔
۴۹- وعدہ خلافی کرتے ہیں ۔
۵۰- ہر منافق کے دو رخ ہوا کرتے ہیں ، ایک رخ مومنوں کے لئے ہوتا ہے اور دوسرا دشمنان اسلام کے لئے۔
۵۱- یہ لوگ نفع بخش چیزیں نہ سنتے ہیں ‘نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی