کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 128
۳۳- یہ لوگ دین کی صرف وہی باتیں لیتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں ۔ ۳۴- جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے۔ ۳۵- امن کی حالت میں بہادری ظاہر کرتے ہیں اور جنگ میں بزدل ہوتے ہیں ۔ ۳۶- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ نہیں لیتے۔ ۳۷- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں حرج اور تنگی محسوس کرتے ہیں ۔ ۳۸- جہاد سے مسلمانوں کی ہمت پست کرتے ہیں ۔ ۳۹- اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں اور اللہ کی مدد سے ان کی امید منقطع ہو تی ہے۔ ۴۰- جہاد سے دنیا چاہتے ہیں ‘ اور جب اس سے مایوس ہوتے ہیں تو پیچھے ہٹ (مُکر) جاتے ہیں ۔ ۴۱- جھگڑے اور تکرار میں گالی گلوچ اور بیہودہ گوئی سے کام لیتے ہیں ۔