کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 127
۲۰- منافقین ہی فاسق و بدکار ہیں ۔ ۲۱- اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں ۔ ۲۲- منافقین آپس میں ایک دوسرے کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ ۲۳- اپنا ہاتھ سمیٹتے ہیں ‘چنانچہ خیر کی راہوں میں خرچ نہیں کرتے۔ ۲۴- برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں ۔ ۲۵- انھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ عز وجل نے بھی انہیں بھلا دیا۔ ۲۶- دل کھول کر صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں ۔ ۲۷- نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کرتے ہیں ۔ ۲۸- چونچ مارنے کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور اس میں اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں ۔ ۲۹- منافقوں پر سب سے بوجھل اور شاق عشاء اور فجرکی نمازیں ہیں ۔ ۳۰- نماز باجماعت سے پیچھے رہتے ہیں ۔ ۳۱- ان کے دل سخت اور ان کی عقلیں ناقص ہیں ۔ ۳۲- ان لوگوں نے اسلام کو بحیثیت دین پسند نہ کیا۔