کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 126
۹- اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ بناتے ہیں جب کہ وہ جھوٹے ہیں ۔ ۱۰- باطل کے ذریعہ بحث و مباحثہ میں بڑے ماہر ہیں ۔ ۱۱- جب لوگوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو باطل کاموں کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ ۱۲- جب ان سے کہا جاتاہے کہ اللہ سے ڈرو تو تکبر اور غرورانہیں گناہ پر آمادہ کردیتا ہے۔ ۱۳- کافروں سے محبت رکھتے ہیں اوران کی مدد اور خدمت کرتے ہیں ۔ ۱۴- کافروں سے عزت اور نصرت طلب کرتے ہیں ۔ ۱۵- جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی اورسستی سے کھڑے ہوتے ہیں ۔ ۱۶- لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں ۔ ۱۷- اللہ کا برائے نام ذکرکرتے ہیں ۔ ۱۸- کافروں اور مومنوں کے درمیان حیران و پریشان ہیں ۔ ۱۹- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کفر کرتے ہیں ۔