کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 123
نیز ارشاد ہے: ﴿أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَـٰهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللّٰہُ عَلَىٰ عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَن يَهْدِيهِ مِن بَعْدِ اللّٰہِ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ﴾[1] کیا آپ نے اس شخص کو دیکھاجس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور علم کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اسے گمراہ کر دیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ہے، اور اس کی آنکھ پر بھی پردہ ڈال دیا ہے، اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے‘ کیا تم اب بھی نصیحت نہیں حاصل کرتے؟۔ دہم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تلک صلاۃ المنافق یجلس یرقب الشمس حتی إذا کانت بین قرني شیطان قام فنقرھا أربعاً لا یذکر
[1] سورۃ الجاثیہ: ۲۳۔