کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 115
کہہ دیجئے کہ تم خوشی یا نا خوشی کسی طرح بھی خرچ کرو تم سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا‘ یقینا تم فاسق لوگ ہو۔ ان کے نفقات کے قبول نہ کئے جانے کا سبب اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر ہیں اور بڑی کاہلی سے نماز کو آتے ہیں اور بادل ناخواستہ ہی خرچ کرتے ہیں ۔ ان دونوں آیتوں میں منافقین کی درج ذیل قبیح صفات ہیں : ۱- اللہ تعالیٰ نے انہیں فسق کے وصف سے متصف کیا ہے‘ فرمایا: ﴿إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَاسِقِينَ﴾یقینا تم فاسق لوگ ہو۔ ۲- انہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا ہے۔ ۳- بڑی کاہلی سے نماز کو آتے ہیں ۔ ۴- اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ ہی خرچ کرتے ہیں ۔ ان صفات میں منافقین اور ان کا کرتوت اپنانے والوں کے لئے حددرجہ کی مذمت ہے‘ لہٰذا ہر شخص کو چاہئے کہ فسق سے دور رہے‘ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے‘ نماز کے لئے اس طرح حاضر ہو کہ