کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 11
جائے اور وہ اس سے راضی ہو،یہ طواغیت اپنے عبادت گزاروں کو ایمان کی روشنی سے نکال کر جہالت‘ کفر‘ نفاق اور غفلت کی تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں ‘ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ ۗ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾[1]
اور کافروں کے اولیاء طاغوت ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں ، یہ جہنمی لوگ ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔
میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے، اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل مطالب ہیں :
٭پہلا مبحث: ایمان کا نور
پہلا مطلب: ایمان کا مفہوم۔
[1] سورۃ البقرہ : ۲۵۷۔