کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 109
آنکھوں کوبیکار کر دے، یقینا اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والاہے۔ ان آیات میں منافقین کی درج ذیل بری خصلتیں ظاہر ہوئیں : ۱- وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، لیکن در حقیقت وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔ ۲- وہ اللہ تعالیٰ کو اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ ۳- ان کے دلوں میں بیماری ہے۔ ۴- جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔ ۵- جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں (یعنی صحابۂ کرام) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف ایمان لائے ہیں ۔ ۶- جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو