کتاب: ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں - صفحہ 107
رکھتے ہیں ، لیکن در حقیقت وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔ وہ اللہ تعالیٰ کو اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں ، لیکن در اصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں ۔ ان کے دلوں میں بیماری ہے اللہ نے ان کی بیماری میں مزید اضافہ کر دیا، اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔ خبر دار! یقینا یہی لوگ فساد کرنے والے ہیں لیکن شعور (سمجھ) نہیں رکھتے۔اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں (یعنی صحابۂ کرام) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بے وقوف ایمان لائے ہیں ، خبردار ہو جاؤ! یقینا یہی بے وقوف ہیں لیکن نہیں جانتے۔ اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے (شیاطین) بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ،ہم تو ان سے