کتاب: امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات ) - صفحہ 7
زیرِ نظر کتاب دو کبار علمائِ حدیث کے رسالوں کا مجموعہ ہے جن میں سے پہلا رسالہ حضرۃ العلّام سید بدیع الدین شاہ صاحب راشدی رحمہ اللہ کااور دوسرا رسالہ علّامہ ابوطاہرحافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کا ہے اور یہ دونوں معروف اہلِ علم وبصیرت ہیں اورکسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔
ان دونوں رسالوں کے مجموعے کو ایک نئے عنوان کے تحت’’توحید پبلیکیشنز،بنگلور‘‘ کی طرف سے شائع کیا جارہا ہے۔امیدہے کہ قارئینِ کرام اس نئے انداز کو پسند فرمائیں گے۔ہم نے ان دونوں رسالوں کو اس نئے انداز میں پیش کرتے وقت قرآنِ کریم کی طرح ہی احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مکمل اعراب،بعض تخریجات،جدید طرزِ طباعت کیلئے ضروری اشارات وتزئینات اور حوالوں کے اضافوں وغیرہ امور کا بھی اہتمام کیا ہے جو اصل مطبوعہ رسالوں کے قارئین بآسانی محسوس کرسکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ مؤلفین،اصحابِ تقدیم وتصدیر اور اس کتاب کی طباعت میں کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والے تمام حضرات کو ثوابِ دارین سے نوازے۔آمین
الخبر۔سعودی عرب والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
۱۴/۱/۱۴۲۹ھ ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین
۲۳/۱/۲۰۰۸ء مترجم شرعی کورٹ الخبر
وداعیہ متعاون مراکز دعوت وارشاد
الخبر،الظہران،الدمام(سعودی عرب)