کتاب: امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات ) - صفحہ 48
’’لوگوں کے تمام اعمال میں نماز سب سے بہتر عمل ہے۔لہٰذا لوگ جب اچھا کام کریں تو ان کے ساتھ نیکی میں شامل ہوجاؤ اور جب وہ برا کام کریں تو ان غلط کاموں سے بچو اور الگ رہو۔‘‘ مگر اس روایت سے بھی استدلال ہر گز صحیح نہیں ہے کیونکہ اس وقت کوئی حنفی نہ تھا اور نہ اس قسم کے فاسد عقائد ظاہر ہوئے تھے جن کا اوپر ذکر ہوا ہے اور ثابت کردیا گیاہے کہ یہ عقائد سلف کے عقائد کے خلاف ہیں۔الحاصل صحت اور جواز کا دعویٰ کرنے والوں کے پاس بھی معقول یا قابلِ تسلیم دلیل نہیں۔اور جب کہ ثابت ہواکہ حنفیوں کے عقائد اہل السنّت اورسلف صالحین کے عقائد کے خلاف ہیں۔لہٰذا ایسا عقیدہ رکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کو درست نہیں کہا جاسکتا۔ ھذا ما عندنا واللّٰہ اعلم بالصواب