کتاب: امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات ) - صفحہ 17
پہلا رسالہ
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ۔اَمَّا بَعْدُ
سوال
حنفی مذہب رکھنے والوں کے پیچھے یعنی ان کی اقتداء میں نماز درست ہے یا نہیں ؟
بینوا بالبرھان،توجبواالاجر من اللّٰہ المنان
جواب
وباللّٰہ تعالٰی التوفیق: عقائدِ حنفیہ میں چند ایسی بنیادی خامیاں موجود ہیں جو کہ ان کی اقتداء سے مانع ہیں:
1اولاً:(عقیدہ کی پہلی خامی)
صفاتِ باری تعالیٰ میں تاویل کو برقرار رکھنا اور درست سمجھنا:
علّامہ خلیل احمد سہارنپوری کی کتاب’’المہند علی المفند‘‘جو کہ عقائد ِ علمائِ دیوبند کا مجموعہ ہے اور اس پر مشہور اور اکابر علمائِ دیوبندی کی تصدیقیں موجود ہیں۔مثلاً شیخ الہند علّامہ محمود الحسن،علامہ امیر حسن امروہوی۔علّامہ اشرف علی تھانوی اور علّامہ کفایت اللہ وغیر ھم۔اس کے صفحہ نمبر(۱۰) پر ہے کہ:
’’اور ہمارے اماموں نے آیات میں جو صحیح لغت اور شرح کے اعتبار سے جائز تاویلیں فرمائی ہیں تاکہ کم فہم سمجھ لیں۔مثلاً :استویٰ۔اس سے مراد غلبہ ہوا اور ہاتھ سے قدرت۔یہ بھی بات نزدیک ان کے حق ہے۔‘‘
اس قسم کی تاویلیں عقیدۂ سلفِ صالحین کے خلاف ہیں بلکہ قرآن وحدیث کے متعدد احکام کے بھی منافی ہیں۔چنانچہ حافظ ابوبکر اسماعیل فرماتے ہیں کہ: