کتاب: اسلام میں دولت کے مصارف - صفحہ 87
5۔ عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےمجھے اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فلاں فلاں قطعہ زمین عطا کیا۔( فقہ السنۃ لسیدسابق ج3۔صفحہ172) 6۔ عمر رضی اللہ عنہ بن دینار کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو قطعۂ زمین عطا کیا۔(حوالہ ایضا) 7۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ بن حارث مزنی کو معاوت القبلیہ (مکہ اور مدینہ کے درمیان) کی اونچی زمین عطا کی۔ (حوالہ ایضاً) 8۔ عبداللہ بن حسن کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی درخواست پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو منیع کا علاقہ عطا کیا تھا۔ (کتاب الاموال بحوالہ مسئلہ ملکیت زمین صفحہ 46) 9۔ نافع رضی اللہ عنہ بن حارث بن کلدہ کی درخواست پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں بصرہ کی خراجی زمین کا قطعہ عطا فرمایا۔(حوالہ ایضاً) 10۔ موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ ، سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ ، خباب بن ارت رضی اللہ عنہ ، عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کو زمینیں عطا کیں۔ (حوالہ ایضاً) البتہ ایسے عطایا کے سلسلہ میں یہ ضرور دیکھنا پڑے گا کہ عطا کرنے والی