کتاب: اسلام میں دولت کے مصارف - صفحہ 20
2۔فرضی روزہ توڑنےکاکفارہ ساٹھ مسکینوں کوکھانا کھلانابھی ہےاورغلام آزادکرنابھی۔ (بخاری ۔کتاب الصوم۔باب اذا جامع.....)
3۔احرام کی حالت میں شکارکرنےوالےکےکفارہ کی ایک شکل ساٹھ مسکینوں کوکھاناکھلاناہے۔ (مجادلۃ:4)
4۔قسم توڑنےکاکفارہ دس مسکینوں کوکھاناکھلانایاانہیں پوشاک مہیا کرنایاغلام آزاد کرناہے۔ (مائدہ:89)
5۔جولوگ روزہ رکھنےکی طاقت نہ رکھتےہوں۔ان کافدیہ بھی ایک مسکین کادووقت کاکھاناہے۔ (بقرۃ:184)
6۔قتل عمدہویاخطا،اس میں غلام آزاد کرناواجب ہے۔ (النساء:92)
یادرہےان تمام قسم کےکفاروں اورصدقات کافائدہ معاشی لحاظ سےکمزروطبقہ کوپہنچتاہے۔دوسری قسم کےواجبی صدقات ایسےہیں جن کےذریعہ اسلامی تہواروں یاعیدین کےموقعہ پرغریبوں کوعیدکی خوشی میں شریک بنایاجاتاہے۔
عید الفطرکےموقعہ پرصدقہ فطریافطرانہ واجب ہےاورعید الاضحی کےموقعہ پرقربانی کوہرصاحب استطاعت کےلیےضروری قراردیاگیا ہے۔قربانی کےگوشت کازیادہ سےزیادہ تہائی حصہ گھرمیں رکھاجاسکتاہے۔باقی گوشت اقرباء کےلیےاورمسکینوں کےلیےاورکھال بھی صدقہ کےطورپردیناضروری ہے۔
اختیاری صدقات:
اختیاری صدقہ کونفلی صدقہ بھی کہاجاتاہے۔ایسےصدقات اختیاری