کتاب: اسلام میں دولت کے مصارف - صفحہ 104
«نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المحاقلة والمزابنة» (بخا ري، أيضا)
ترجمہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ (طے شدہ پیداوار بطور کرایہ) اور مزابنہ (کجھور کے درخت کا محاقلہ کی طرح کرایہ طے کرنا) سے منع فرمایا ہے۔‘‘
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ:
«نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم من المزابنة والمحاقلة والمزابنة اشتراء التمر في رءوس النخل والمحاقلة كراء الأرض» (أيضا)
ترجمہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے۔ مزابنہ کجھور کا بیچنا ہے درخت پر اور محاقلہ زمین کو کرایہ پر چلانا۔‘‘
عبد اللہ رضی اللہ عنہ بن معقل کہتے ہیں کہ میں نے ثابت رضی اللہ عنہ بن ضحاک سے مزارعت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ
«نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المزارعة» (مسلم، أيضا)
ترجمہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع فرمایا ہے۔‘‘