کتاب: علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں - صفحہ 16
٭ امام جرجانی رحمہ اللہ (م ۸۱۶ ھ) نے فرمایا ہے:
والسنۃ لغۃ العادۃ وشریعۃ مشترک بین ما صدر عن النبی صلي اللّٰه عليه وسلم من قول أو فعل أو تقریر وبین ما واظب علیہ النبی صلي اللّٰه عليه وسلم بلا وجوب۹۷؎
’’لغت میں سنت عادت کو کہتے ہیں اور شرعاً لفظ ِ سنت نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلم کے قول ، فعل ، تقریر اور وہ کام جس پر بلاوجوب آپ صلی اللہ عليہ وسلم نے ہمیشہ عمل کیا ، کے درمیان مشترک ہے ۔ ‘‘
٭ ملا احمد جیون حنفی رحمہ اللہ (م ۱۱۳۰ ھ) فرماتے ہیں:
السنۃ تطلق علی قول الرسول وفعلہ وسکوتہ وعلی اقوال الصحابۃ وأفعالھم۹۸؎
’’لفظ ِسنت کا اطلاق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول ، فعل ، آپ صلی اللہ عليہ وسلم کی خاموشی اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال وافعال پر ہوتا ہے ۔ ‘‘
٭ عبد العزیز البخاری حنفی رحمہ اللہ (م ۷۳۰ ھ) رقمطراز ہیں:
لفظ السنہ شامل لقول الرسول وفعلہ علیہ السلام ۹۹؎
’’لفظ ِسنت میں رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم کا قول اور فعل شامل ہے ۔ ‘‘
٭ امام صالح الجزائری رحمہ اللہ (م ۱۲۸۵ ھ) فرماتے ہیں :
وأما السنۃ فتطلق فی الاکثر علی ما أضیف إلی النبی صلي اللّٰه عليه وسلم من قول أو فعل أو تقریر فھی مرادفۃ للحدیث عند علماء الاصول
’’اکثروبیشتر لفظ ِسنت کا اطلاق اس قول ، فعل اور تقریر پر ہوتا ہے جس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلم کی طرف کی گئی ہو اوریہ لفظ علمائے اصولیین کے نزدیک حدیث کے مترادف ہے ۔ ‘‘ ۱۰۰؎
٭ نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ (م ۱۳۵۷ ھ) نے فرمایا ہے:
أما شرعا فھی قول النبی صلي اللّٰه عليه وسلم وفعلہ وتقریرہ۱۰۱؎
’’شرعاً سنت سے مراد نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلم کا قول ، فعل اور تقریر ہے ۔ ‘‘
٭ علامہ عجاج الخطیب حفظہ اللہ فرماتے ہیں :
کل ما أشرع عن النبی صلي اللّٰه عليه وسلم من قول أو فعل أو تقریر أو صفۃ خلقیۃ أو خلقیۃ أو سیرۃ سواء أکان ذلک قبل البعثۃ کتحنثہ فی غار حراء أم بعدھا والسنۃ بھذا المعنی مرادفۃ للحدیث النبوي۱۰۲؎
’’سنت نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلم کے قول ، فعل ، تقریر ، صفت خَلقیہ وخُلقیہ اور سیرت سب کا نام ہے ، خواہ یہ قبل از بعثت ہو جیسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غار حراء میں عبادت کرنا یا بعد از بعثت ، لفظ ِ سنت اس معنی میں حدیث ِ نبوی کے مترادف ہے ۔ ‘‘
مذکورہ بالا اقوال اس بات پر شاہد ہیں کہ اکثر محدثین کرام رحمہم اللہ و فقہاء عظام رحمہم اللہ کے نزدیک سنت اور حدیث مترادف الفاظ ہیں ۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ جو لوگ ان دونوں اصطلاحات میں تفریق کے قائل ہیں وہ ان کا اصطلاحی وشرعی معنی چھوڑ کر ان کا لغوی معنی پیش نظر رکھتے ہیں ۔
اہل عقیدہ یا اہل دعوت کی اصطلاح میں سنت کی تعریف
اہل عقیدہ اور دعوت دین کا کام کرنے والے لفظ ِسنت کو بالعمو م ’بدعت‘ کے مقابلے میں استعمال کرتے ہیں ، جیساکہ انہوں نے خیر القرون اور سلف صالحین کے طریقہ پر چلنے والوں کو ’اہل سنت والجماعت‘ اور اس کے بالمقابل دیگر کو ’اہل بدعت‘ کہا ہے۔ اسی سے بعض