کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 91
ارض و سماء کی بندہ سے محبت سے شرفیابی‘ نیک نامی‘ دنیا وآخرت کی مصیبتوں سے نجات‘ نیک بختی اور توفیق الٰہی کا احساس وشعور اور اس سے اطمینان‘ پریشانیوں اور دشواریوں کے برداشت کی قوت‘ دلوں میں ایمان کی آرائش و زیبائش‘ دعا کی قبولیت‘ نیز قبر میں نعمت اور خوشی کی بشارت کا سبب ہے،اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے۔[1] لہٰذا جس مسلمان کو اللہ کی خوشنودی اور اپنی نجات کی طلب اور اللہ کی محبت کی چاہت ہو اسے چا ہئے کہ اخلاص کے حصول اور ریاکاری سے بچنے کی بھر پورکوشش کرے۔ میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے‘ آپ کو‘ مسلمانوں کے تمام دعاۃ و مبلغین اور ان کے ائمہ کو نیز عام لوگوں کو اس خطرناک مصیبت سے محفوظ رکھے۔(آمین)ولا حول ولا قوۃ الا باللّٰہ العلی العظیم۔
[1] دیکھئے: کتاب الاخلاص از عوائشۃ،ص ۶۴تا۶۶۔