کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 75
سے اہل علم و ایمان ریاکاری اور عمل کی بربادی سے محفوظ رہے،حضرت محمد بن لبید رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ إنَّ أخْوَفَ ما أخافُ عليكم الشِّركُ الأصْغَرُ،قالوا: وما الشِّركُ الأصْغَرُ يا رسولَ اللّٰہِ؟ قال: الرِّياءُ؛ يقولُ اللّٰہُ عزَّ وجلَّ لهم يومَ القِيامةِ إذا جُزِيَ الناسُ بأعمالِهم: اذْهَبوا إلى الذين كنتُم تُراؤون في الدُّنيا،فانظُروا هل تَجِدون عِندَهُم جزاءً؟ ‘‘[1]
مجھے سب سے زیادہ جس چیز کا تم پرخوف ہے وہ شرک اصغر ہے‘ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرک اصغر کیا ہے؟ فرمایا: ریاکاری‘ قیامت کے روز جب اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے اعمال کی جزا دے گا ‘ تو ریاکاروں سے کہے گا: دنیا میں جنہیں دکھانے کے لئے تم اعمال کیا کرتے تھے انہی کے پاس جاؤ‘ دیکھو
[1] مسند احمدبن حنبل۵/۴۲۸،اس حدیث کو علامہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح الجامع (۲/۴۵) میں صحیح قرار دیا ہے۔