کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 6
زیر نظر کتاب میں سعودیہ عربیہ کے معروف صاحب علم ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی حفظہ اللہ نے اس موضوع پرکتاب وسنت روشنی میں مدلل گفتگو کی ہے اور اس کے تمام گوشوں کا مختصراً احاطہ کیا ہے،فجزاہ اللہ خیر الجزاء۔ راقم کی یہ چھٹی طالبعلمانہ کاوش ہے جو اللہ کی توفیق سے زیور طبع سے آراستہ ہورہی ہے ‘ میں اپنے تمام اسلامی بھائیوں ‘ بالخصوص طالبان علوم نبویہ کے سامنے اس کتاب کا اردو ترجمہ پیش کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے اللہ ذوالجلال کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس کی توفیق اورمدد سے کتاب کا ترجمہ پایۂ تکمیل کو پہنچا،اس کے بعد اپنے والدین بزرگوار کا شکر ادا کرتاہوں جن کی انتھک تعلیمی وتربیتی کوششوں کی بدولت دین اسلام کی ادنیٰ سی خدمت کا شرف حاصل ہوا،اللہ تعالیٰ انہیں دنیا وعقبیٰ کی بھلائیوں سے نوازے اور اسے ان کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے،نیز اپنی اہلیہ‘ اہل خانہ اور جملہ معاونین کا شکر ادا کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ ان سب کوجزائے خیر سے نوازے۔(آمین) بعدہ فاضل بھائی جناب فضیلۃ الشیخ ابو المکرم عبدالجلیل حفظہ اللہ (مترجم وزارت اسلامی امور و اوقاف ودعوت وارشاد- ریاض) کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جنھوں نے انتہائی ژرف نگاہی ہے کتاب کی نظر ثانی کی اور