کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 58
(۷) ریاکاری امت کی شکست اور پسپائی کا سبب ہے‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’إنما ینصر اللّٰہ ھذہ الأمۃ بضعیفھا،بدعوتھم،وصلاتھم،وإخلاصھم‘‘[1] بیشک اللہ تعالیٰ اس امت کی نصرت ان کے کمزوروں کی دعاء‘ ان کی نمازاور ان کے اخلاص کے ذریعہ فرماتا ہے۔ یہ حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ اللہ کے لئے اخلاص دشمنوں کے خلاف امت کی نصرت و مدد کا سبب ہے،نیز ریاکاری امت کی شکست اورپسپائی کا سبب ہے۔ (۸) ریاکاری گمراہی میں اضافہ کرتی ہے،اللہ تعالیٰ نے منافقین کے
[1] اس حدیث کو امام نسائی نے انہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے،کتاب الجھاد،باب الاستنصار بالضعیف ۶/۴۵،حدیث نمبر:(۳۱۷۸)اور اس حدیث کی اصل صحیح بخاری میں ہے،کتاب الجھاد والسیر،باب من استعان بالضعفاء والصالحین فی الحرب۳/۲۹۶،حدیث نمبر: (۲۸۶۹)اسے علامہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح الترغیب (۱/۶) میں صحیح قرار دیا ہے۔