کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 38
۱۹- مخلص لوگوں کی صحبت وہم نشینی کی توفیق ملتی ہے۔ ۲۰- حسن خاتمہ نصیب ہوتا ہے۔ ۲۱- دعاؤں کی قبولیت حاصل ہوتی ہے۔ ۲۲- قبر میں نعمت اور شادمانی کی بشارت ملتی ہے۔ ۲۳- جنت میں داخلہ اور جہنم سے نجات عطاہوتی ہے۔ ان فوائدوثمرات کی دلیلیں کتاب وسنت میں بکثرت موجودہیں۔[1] میں اللہ عز وجل سے اپنے اور تمام مسلمان بھائیوں کے لئے قول و عمل میں اخلاص کا سوال کرتا ہوں۔
[1] سابقہ دونوں مطالب میں ذکر کردہ امور اس پر دلالت کرتے ہیں،نیز دیکھئے: کتاب الاخلاص،از حسین العوایشہ،ص۶۴۔