کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 36
							
						
								
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع شامل ہو۔
۳-	 اخلاص کے نتیجہ میں بندے کو اللہ کی اورپھر فرشتوں کی محبت حاصل ہوتی ہے‘ اور زمین (والوں کے دلوں)میں اس کی مقبولیت لکھ دی جاتی ہے۔
۴-	اخلاص عمل کی اساس اور اس کی روح ہے۔
۵- 	اخلاص تھوڑے عمل اور معمولی دعا پر بیش بہا اجر اور عظیم ثواب عطا کرتا ہے۔
۶- 	مخلص کا ہر عمل جس سے اللہ کی خوشنودی مقصود ہو لکھا جاتا ہے،وہ عمل مباح ہی کیوں نہ ہو۔
۷- 	مخلص جس عمل کی بھی نیت کرے لکھ لیا جاتاہے گر چہ اسے انجام نہ دے سکے۔
۸- 	مخلص اگر سو جائے یا بھول جائے تو معمول کے مطابق جو عمل کرتا تھا اسے لکھا جاتاہے۔
						    	
						    