کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 28
نیز فرمایا: ’’ مَن تَوَضأَ،فأَحْسَنَ وضوءَه،ثم خَرَجَ إلى المسجدِ،فوَجَدَ الناسَ قد صَلَّوْا؛ أَعْطاه اللّٰہُ مثلَ أَجْرِ مَن صلّى وحَضَرَ،لا يَنْقُصُ ذلك مِن أَجْرِه شيئًا۔‘‘[1] جو شخص خوب اچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر مسجد جاتا ہے اور دیکھتا ہے کہ لوگ نماز سے فارغ ہو چکے ہیں،تو اللہ تعالیٰ اسے مسجد میں حاضر ہوکر نماز ادا کرنے والوں کے برابر ثواب عطا فرماتا ہے ‘ اس سے اس کے اجر میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَن سأَل اللّٰہَ الشَّهادةَ بصدقٍ بلَّغه اللّٰہُ منازلَ الشُّهداءِ وإنْ مات على فِراشِه۔‘‘[2]
[1] ابوداود،کتاب الصلاۃ،باب فیمن خرج یرید الصلاۃ فسبق بھا ۱/۱۵۴،حدیث نمبر:(۵۶۴)،نسائی،کتاب الامامہ،باب حد ادراک الجماعۃ ۲/۱۱۱،حدیث نمبر:(۸۵۵) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں :’’اس کی سند قوی ہے‘‘ ۶/۱۳۷۔ [2] صحیح مسلم،کتاب الامارۃ،باب استحباب طلب الشھادۃ فی سبیل اللہ تعالیٰ ۳/ ۱۵۱۷،حدیث نمبر:(۱۹۰۹)۔