کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 20
میں سے کون اچھا عمل کرتا ہے۔
حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اچھا عمل‘‘ یعنی سب سے خالص اور درست ترین عمل،لوگوں نے عرض کیا: اے ابو علی! سب سے خالص اوردرست عمل کیا ہے؟ فرمایا:’’عمل جب خالص اللہ کے لئے ہو لیکن درست نہ ہو تو قبول نہیں ہوتا،اور اگر درست ہو خالص نہ ہو تو بھی قبول نہیں ہوتا،یہاں تک کہ(بیک وقت) خالص اور درست ہو،خالص کا مطلب یہ ہے کہ وہ عمل اللہ کی رضا کے لئے کیا گیا ہو‘ اور درست کا مطلب یہ ہے کہ سنت نبوی کے مطابق ہو،[1]پھر انھوں نے درج ذیل فرمان باری تعالیٰ کی تلاوت فرمائی:
﴿قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثلُکُم یُوحَی إِلَيَّ أَنَّمَا إِلٰھُکُم إِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَمَن کَانَ یَرجُوا لِقَائَ رَبِّہِ فَلیَعمَلْ عَمَلاً صَالِحاً ولا یُشْرِک بِعِبَادَۃِ رَبِّہِ أَحَداً﴾[2]
کہہ دیجئے کہ میں تمہارے ہی جیساایک بشر ہوں،میری طرف
[1] مدارج السالکین ۲/۸۹۔
[2] سورۃ الکھف: ۱۱۰۔