کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 18
فرمایا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ‘ اور تمام مکلفین (جن پر شریعت کے احکام لاگو ہوتے ہیں) کو اخلاص کا حکم دیا ہے فرمایا: ﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰہَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ﴾[1] اور انہیں صرف اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص کر تے ہوئے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ ﴿٢﴾ أَلَا لِلّٰہِ الدِّينُ الْخَالِصُ﴾[2] یقینا ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے‘ لہٰذا آپ اللہ ہی کی عبادت کریں،اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔خبردار! دین خالص اللہ ہی کا حق ہے۔
[1] سورۃ البینہ: ۵۔ [2] سورۃ الزمر:۲،۳۔