کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 15
پہلا مبحث:اخلاص کا نور پہلا مطلب: اخلاص کا مفہوم: اخلاص کی لغوی تعریف(مفہوم): ’’خلص یخلص خلوصاً‘‘کے معنیٰ صاف ہونے اور آمیزش کے زائل ہوجانے کے ہیں،کہا جاتا ہے:’’خلص من ورطتہ‘‘ یعنی وہ اپنے بھنور سے محفوظ رہا اور نجات پاگیا،اور کہا جاتا ہے:’’خلصہ تخلیصاً‘‘ یعنی اس نے اسے چھٹکارا ور نجات دلوایا۔اوراطاعت میں اخلاص کے معنیٰ ریاکاری ترک کردینے کے ہیں۔[1] اخلاص کی حقیقت (اصطلاحی تعریف):
[1] المعجم الوسیط ۱/۲۴۹،مختار الصحاح،ص۷۷۔