کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 13
اس کے ذریعہ اس سے دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول کرتا ہے‘ کہ وہ اس تھوڑے سے عمل کومبارک اور خالص اپنی رضا کے لئے بنائے اور اس کے مولف ‘ اس کے پڑھنے والے‘ نیز اس کے چھاپنے اور نشر کرنے والے کو جنت کے (مقام) فردوس اعلیٰ سے قریب کرنے والا بنائے‘ اور اسے میرے لئے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع بخش بنائے،اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے ذریعہ فائدہ پہنچائے،بیشک اللہ کی ذات سب سے بہتر ذات ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے جس سے امید وابستہ کی جاتی ہے،وہی ہمارے لئے کافی اوربہترین کارساز ہے،اورنیکی کی توفیق اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اللہ بالا وبرتر ہی کی طرف سے ہے۔
وصلی اللّٰہ وسلم وبارک علی نبینا محمد وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔
مـــــــــؤلف
تحریر کردہ بروز منگل بوقت عصرمطابق ۱۶/۱۰/۱۴۱۹ھ