کتاب: اخلاص کا نور - صفحہ 10
خطرناکی‘ دنیا کی خاطر عمل کی قسمیں ‘ریا کاری کی خطرناکی‘ اس کے انواع و اقسام‘ عمل پر اس کے اثرات اور ریاکاری کے اسباب و محرکات نیز حصول اخلاص کے طریقے ذکر کئے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اخلاص نصرت و مدد‘ اللہ کے عذاب سے نجات‘ دنیا و آخرت میں بلندیٔ درجات کا سبب ہے‘ مخلص انسان سے اللہ عز وجل کی محبت اور پھرزمین و آسمان والوں کی محبت سے سرفرازی کا سبب اخلاص ہی بنتا ہے،یہ در حقیقت ایک نور ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کے دل میں چاہتا ہے ودیعت فرمادیتا ہے‘ ارشاد ہے: ﴿وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ اللّٰہُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِن نُّورٍ﴾[1] اور جسے اللہ تعالیٰ ہی نور عطا نہ کرے اس کے پاس کوئی نور نہیں ہوتا۔ اور آخرت کے عمل سے دنیا طلبی تہ بہ تہ گھٹا ٹوپ تاریکیاں ہیں ‘ کیونکہ آخرت کے عمل سے دنیا طلب کرنا کمال توحید کے منافی ہے اور وہ جس عمل میں شامل ہوتی ہے اسے برباد کر دیتی ہے‘ اللہ عز وجل کا ارشاد گرامی ہے:
[1] سورۃ النور: ۴۰۔